بلاول نے کورونا کو شکست دیدی

Dec 04, 2020 | 18:32:PM
بلاول نے کورونا کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کورونا کو شکست دیدی، دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کورونا علامت ظاہر ہونے پر 26 نومبر کو ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا تھا،کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری نے ستائیس نومبر کو  بہن بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔
کورونا کے باعث وہ کراچی بلاول ہاؤس میں قرنطینہ میں تھے جبکہ انہوں نے آج دوبارہ ٹیسٹ کروایا جو منفی آیا، امکان ہے کہ صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری 13 دسمبرکو لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کریں گے۔