موٹروے پر دھند کا راج،15 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی

Dec 04, 2020 | 16:41:PM
 موٹروے پر دھند کا راج،15 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں، متعدد افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) موٹروے پر فیض پور انٹر چینج کے قریب دھند کے باعث 15 سے زائد گاڑیاں ٹکرا گئیں، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق موسم بدلتے ہی دھند  نے سر اٹھانا شروع کر دیا، حادثہ فیض پور انٹر چینج کے قریب پیش آیا، حادثہ کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں پولیس وین اور مسافر کوچز بھی شامل ہیں۔حادثہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔متعلقہ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران احتیاط کریں اور شدید دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔