پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس

Aug 04, 2025 | 19:28:PM
پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس، خواتین کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹر کرکٹ آئرلینڈ میں 3 گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

خواتین کھلاڑیوں نے ہائی پرفارمنس سنٹر کرکٹ آئرلینڈ میں 3 گھنٹے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی عملی مشقیں کرائی گئیں۔

خواتین کھلاڑیوں کو پاور ہٹنگ کی بھی خصوصی پریکٹس کرائی گئی، خواتین کھلاڑیوں کی فیلڈنگ، باولنگ اور بیٹنگ سکلز پر خصوصی توجہ دی گئی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 6 اگست کو کھیلے گی۔

یہ بھی پڑھیں :یو اے ای میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کیلئے فیسوں کا اعلان