گپی گریوال اورایمی ورک کی پنجابی فلم ”سربالا جی“ 8 اگست ریلیز ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) نئی پنجابی فلم ”سربالا جی“ 8 اگست 2025 کو پاکستان بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔
’’سربالا جی ‘‘کی کہانی سوچا نامی ایک شوخ اور زندہ دل نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو شادیوں میں خوشیاں بکھیرنے والا فنکار ہے،یہ کردارگپی گریوال نبھارہے ہیں،فلم کا دوسرا مرکزی کردار گجن سوچا کا کزن ہے جسے باصلاحیت اداکار ایمی ورک اداکررہے ہیں، گجن ایک شرمیلااور حساس نوجوان ہے جو شادی کے نام سے ہی گھبرا جاتا ہے، جب سوچا اُسے چالاکی سے اپنا ”سربالا“ بننے پر راضی کر لیتا ہے تو فلم کی کہانی ایک غیر متوقع اور مزاحیہ رنگ اختیارکرلیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اداکاربلال عباس سے نکاح،درفشاں سلیم نے خاموشی توڑدی
فلم کومندیپ کمار نے ڈائریکٹ کیاہے ،اس فلم کے نمایاں فنکاروں میں گپی گریوال اور ایمی ورک کے ساتھ ساتھ سرگن مہتا،نمرات خیرہ، گوگو گل اور بی این شرما بھی شامل ہیں، معروف موسیقار ایوی سرا نے فلم کا میوزک کمپوز کیا ہے جو روایتی پنجابی دھنوں اور جدید سازوں کا حسین امتزاج ہے،فلم کا ٹیزر جون میں ریلیز کیا گیا تھا جسے سوشل میڈیا پرکافی پسندکیاگیا۔
گپی گریوال کی فلم ”کیری آن جٹا“ کو بھی شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا تھااوراس نے پاکستان میں بھی ریکارڈ بزنس کیاتھا۔