"باربی کا بخار میرے گھر بھی پہنچ گیا"، عروہ حسین کی دلچسپ پوسٹ وائرل

Aug 04, 2023 | 18:32:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہالی ووڈ کی فلم "باربی" کا بخار پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین کے گھر بھی پہنچ گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عروہ حسین نے مداحوں کو باربی فیور سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ان کے گھر بھی یہ بخار پہنچ گیا۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے ملازم کی تصویر شیئر کی,مذکورہ تصویر میں ان کا ملازم صحن میں بیٹھا فون پر بات کر رہا ہے تاہم اس نے گلابی رنگ کا شلوار قمیص زیب تن کیا ہوا ہے۔

 اداکارہ نے ملازم کے گلابی لباس کو باربی فیور سے منسلک کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ "باربی فیور میرے گھر بھی پہنچ گیا ہے"۔

خیال رہے کہ اس سے قبل عروہ حسین کی بہن اور اداکارہ ماورا حسین بھی باربی کے رنگ میں دکھائی دیں۔

 ماورا نے سوشل میڈیا پر گلابی ملبوسات میں باربی کے سٹائل میں تصاویر بھی شیئر کی۔