مشہور گلوکار نے اسلام قبول کر لیا، ویڈیو وائرل

Aug 04, 2022 | 12:24:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مشہور برطانوی ریپر نے اسلام قبول کرلیا، کلمہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )معروف برطانوی ریپر اور سنگر ڈچ ویلی کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر ان دنوں وائرل ہو رہی ہیں جسے ان کے چا ہنے والے والوؓں اور ان کے مداحوں نے خوب سراہا ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ویڈیو میں ڈچ ویلی کو عالم دین کے ساتھ کھڑے کلمہ شہادت پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈچ ویلی نے اب اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بذریعہ اسٹوری سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز کی تصدیق کی اور بتایا کہ وہ اسلام قبول کر چکے ہیں۔

خیال  رہے کہ اس سے قبل بھی ڈچ ویلی  کے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر قرآن اور دیگر مقدس کتابوں کا باقاعدہ مطالعہ کرنے کے حوالے سے خبریں گردش کرتی رہی تھیں جن کے بارے میں انہوں نے کبھی تصدیق نہیں کی تھی۔