بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ جیت لیا

Aug 04, 2021 | 23:00:PM
 بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرا ٹی 20 میچ جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلہ دیش نے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسڑیلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا نے دوسرا ٹی 20 میچ جیتنے کے لئے بنگلہ دیش کو 122 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں پہلی وکٹ جلد ہی گرگئی تاہم اس کے بعد تجربہ کار آل راونڈر شکیب الحسن نے ٹیم کو سنبھالا دیا مگر ان کے آوٹ ہوتے ہی تین مزید وکٹیں گرگئیں۔
 بنگلہ دیش کی 100 کے مجموعی سکور سے قبل پانچ وکٹیں گرنے سے میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوا تاہم بنگلہ دیشی بلے بازوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی اور 122 رنز کا ہدف اوور 19 ویں میں پورا کرلیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے افیف حسین 37، شکیب الحسن 26 اور مہدی حسن 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آسڑیلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ، مچل سٹارک، ایڈم ذمپا اور اینڈریو تائی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
 آسڑیلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ کا ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا۔آسڑیلوی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بناسکی۔مچل مارش 45 جبکہ ہینرکس 30رنز بناکر نمایاں رہے، صرف چار آسڑیلوی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔ 
بنگلہ دیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے تین جبکہ شفیع الاسلام نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:برادری سے باہر شادی کرنے والے جوڑے کو کیا سزا ملی ، پڑھ کر آپ دنگ رہ جائینگے