ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی کا سونامی آ چکا۔۔شہبازشریف

Aug 04, 2021 | 21:36:PM
ملک میں مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی تباہی کا سونامی آ چکا۔۔شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوامی کی نمائندگی اور ان کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی زیرصدارت کنٹونمٹ بورڈز کے انتخابات سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات اور اس میں امیدواروں کی نامزدگیوں سے متعلق امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سوپروائزری کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔
اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹس کا فیصلہ صوبائی صدور کی مشاورت سے کیاجائے گا۔ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات بھرپور جذبے اور بہترین حکمت عملی سے لڑیں گے۔
 شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری اور معاشی تباہی کا سونامی آچکا ہے۔عوام کی نمائندگی اور ان کے حقوق کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عوام کے حقوق کے لئے جو بھی قربانی دینی پڑے دیں گے۔ شہبازشریف نے پارٹی عہدیداروں، رہنماوں اور کارکنان کے جذبے اورپارٹی سے نظریاتی وابستگی کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی