دوستوں نے شادی سے پہلے دولہا کیساتھ ایسی حرکت کی سن کرآپ حیران رہ جائینگے

Aug 04, 2021 | 20:34:PM
دوستوں نے شادی سے پہلے دولہا کیساتھ ایسی حرکت کی سن کرآپ حیران رہ جائینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں شادی سے قبل پارٹی کرتے دولہا کے ساتھ اس کے دوستوں نے مذاق مذاق میںدولہا کو برہنہ کرکے سڑک کنارے لگے سٹریٹ لائٹ کے کھمبے کے ساتھ باندھ دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر باسلڈن میں پیش آیا ہے جہاں دوستوں نے اپنے اس دولہا دوست کے تمام کپڑے اتار ڈالے۔ اس نے صرف زیرجامہ، جرابیں اور جوتے پہن رکھے تھے اور ٹیپ کے ساتھ کھمبے سے باندھ دیا۔
 اگلی صبح جب لوگ کام کاج کے لئے نکلے تو اسے نیم برہنہ حالت میں کھمبے کے ساتھ بندھا دیکھ کر حیران رہ گئے۔اس دولہا کا نام جیک ولکنز بتایا گیا ہے جس کی آئندہ ہفتے شادی ہونے والی ہے۔ دوستوں کی اس حرکت کی وجہ سے جیک اپنے شہر میں ہی نہیں بلکہ پورے برطانیہ اور دیگر ممالک میں بھی معروف ہو چکا ہے اور باسلڈن کے شہریوں کی طرف سے ایک آن لائن پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں وہ باسلڈن کونسل سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس سال کرسمس لائٹس پر جیک کو مدعو کیا جائے کیونکہ اب وہ ایک سیلیبریٹی بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ۔۔ نئے چہرے شامل کرنیکا فیصلہ