پاکپتن سے لاپتہ ۔۔ 4 بہنیں لاہور سے بازیاب

Aug 04, 2021 | 12:30:PM
پاکپتن سے لاپتہ ۔۔ 4 بہنیں لاہور سے بازیاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  پاکپتن سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں لاہور سے  بازیاب کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق  پاکپتن سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں لاہور سے مل گئی ہیں،  چاروں بچیاں اپنے والد کے خوف سے گھر سے بھاگ کر لاہور آئیں، بچیوں کو پڑھائی کا شوق ہے اور والد ان کو پڑھنے سے روکتا تھا، والد کے روئیے سے دلبرداشتہ ہوکر گھر سے بھاگیں اور لاہور آ گئیں۔

 ایس پی کینٹ لاہور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بچیاں لاہور میں ایک خاتون کو ملیں جس نے تین روز ان کو اپنے گھر رکھا، چوکی کیولری پولیس نے چاروں بچیوں کو پارک میں لاوارث پایا، پوچھ گچھ پر لڑکیوں نے بتایا کہ وہ عارف والا پاکپتن سے آئی ہیں۔انعم نامی لڑکی نے بتایا کہ میں اور میری بہنیں پڑھنا چاہتی ہیں جبکہ میرے والد نے پڑھانے سے انکار کیا اور میرا رشتہ طے کرنے کا ارادہ کر لیا، میں پری میڈیکل کی اسٹوڈنٹ ہوں اور آگے پڑھنا چاہتی ہوں، میری میٹرک میں فرسٹ ڈویژن اور 954 نمبر آئے، میں اور میری بہنیں وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل کرتی ہیں کہ ہماری تعلیم میں حکومت ہماری مدد کرے، میرے والد کے پاس نہ نوکری ہے نہ ہماری تعلیم کے پیسے ہیں۔غربت اتنی زیادہ ہے کہ ہم پڑھائی نہیں کر سکتیں،ہم مایوس ہو کر گھر سے بھاگنے پر مجبور ہوئیں۔

 لڑکیاں اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں، انھیں دارلامان بھجوا دیا جائے گا۔ ضروری کارروائی کے بعد لڑکیوں کو ورثا کے حوالے  کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور سے لاپتہ چاروں بچیاں بازیاب