ایران کی سٹیل بنانے کی 70 فیصد صلاحیت تباہ کر دی، نیتن یاہو کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی سٹیل بنانے کی 70 فیصد صلاحیت تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران کے اسٹیل اور پیٹروکیمیکل پلانٹس کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے الزام لگایا کہ اسٹیل بنانے کی تنصیبات ہتھیار بنانے کے بنیادی مواد کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران کی اسٹیل بنانے کی 70 فیصد صلاحیت تباہ کر دی ہے۔
ادھر اسرائیلی وزارت دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایران کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، حملوں کے لیے امریکا سے گرین سگنل ملنے کے منتظر ہیں۔