’ٹرمپ مہربانی کریں، بات کریں، ہم بور ہوگئے ہیں‘ ایرانی سفارتخانے کا طنز

Apr 04, 2026 | 22:38:PM
’ٹرمپ مہربانی کریں، بات کریں، ہم بور ہوگئے ہیں‘ ایرانی سفارتخانے کا طنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایران جنگ کی صورتِ حال پر مختلف ممالک میں ایرانی سفارت خانوں نے امریکا کے لیے طنزیہ پیغامات شیئر کردیے۔

زمبابوے میں ایرانی سفارت خانے نے لکھا ’’ٹرمپ، براہِ کرم بات کریں، ہم بور ہوگئے‘‘

 
 ایک اور پیغام میں لکھا ’’بلیک فرائیڈے ایک امریکی ایف 15 اور دو بلیک ہاک ہیلی کاپٹر نشانہ بن گئے‘‘۔


 
جنوبی افریقا میں ایرانی سفارت خانے نے امریکی جرنیلوں کی برطرفی پر لکھا ’’رجیم کی تبدیلی کامیابی کے ساتھ عمل میں آگئی، امریکا کو عظیم بناؤ‘‘، اس کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر بنائی میم بھی شیئر کردی۔

 
ایران کو پتھر کے دور میں بھیجنے کی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں پر برطانیہ میں ایرانی سفارت خانے نے لکھا ’’ایپسٹین طبقے کے رکن کی قرونِ وسطیٰ جیسی بیان بازی، امریکی معاشرے کے لیے شرمناک ہے کہ ایسا شخص ان کی آواز بن گیا ہے ، ہمارے پتھر تمہیں جواب دیں گے‘‘۔


 
ایران کے اعلیٰ عہدے دار محسن رضایی ںے کہا امریکی جرنیلوں کے بجائے صدر ٹرمپ کو ہی برطرف کر دینا چاہیے۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: