حکومت کیخلاف احتجاج زیب نہیں دیتا ،اگر احتجاج کرنا ہے تو نیتن یاہو ،اسرائیل کیخلاف کریں؛رانا ثنا اللہ

Apr 04, 2026 | 18:34:PM
حکومت کیخلاف احتجاج زیب نہیں دیتا ،اگر احتجاج کرنا ہے تو نیتن یاہو ،اسرائیل کیخلاف کریں؛رانا ثنا اللہ
کیپشن: راناثنا اللہ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران اسلم)مشیر وزیراعظم  سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہاکہ حکومت کے خلاف احتجاج زیب نہیں دیتا ،اگر احتجاج کرنا ہے تو نیتن یاہو ،اسرائیل کے خلاف کریں ،ان کا کہناتھا کہ ملک میں افرا تفری پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہئے ،پوری دنیا کی پاکستان پر نظریں ہیں کہ پاکستان جنگ بندی کروا سکتا ہے ۔

مشیر وزیراعظم سینیٹررانا ثنااللہ نے فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا ایندھن بحران کا شکار ہے ،ایران اسرائیل جنگ کے نتیجے میں گیس ،فیول ،انرجی تمام سپلائی متاثر ہے ،ہمارے ہمسائے ممالک میں فیول مسائل پر فوج کو بھی طلب کیا گیا ، پاکستان نے آئل کی سپلائی کو مستحکم کرنے کی كوشش کی ،وفاقی کابینہ کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کی گئیں ۔

رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ ہم یکطرفہ طور پر فيول کی قیمتیں نہیں بڑھا سکتے ، آئی ایم ایف کی شرائط مانی گئیں،تین ہفتوں کے بعد مزید فيول مہنگا ہوا ،سبسڈی کو نیچے طبقے تک پہنچایا گیا ،عالمی تیل مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو فری کیا گیا ، بائیک سوار ، بسوں ،دیگر طبقہ کو ریلیف دیا گیا،وزیر اعظم پاکستان نے تمام صوبوں کے وزرااعلیٰ سے مشاورت کے بعد فیصلے کئے ۔

لیگی سینیٹر کامزید کہناتھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عام آدمی کیلئے آسان کاروبار، اپنی چھت اپنا گھر ،خدمت کارڈ لانچ کئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب ایسا اقدام اٹھا سکتی ہیں کہ ہر موٹر سائیکل سوار کی پیٹرول سے جان چھوٹ جائے ،ان کاکہناتھا کہ چیمبرز ،تاجربرادری سمیت ہر شہری مشکل وقت میں ملک کا ساتھ دیں ،تجاویز دیں ،امیر جماعت اسلامی آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ،اپوزیشن اور حکومت کو بلائے ۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ حکومت کے خلاف احتجاج زیب نہیں دیتا ،اگر احتجاج کرنا ہے تو نیتن یاہو ،اسرائیل کے خلاف کریں ،ان کا کہناتھا کہ ملک میں افرا تفری پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ افزائی نہیں کرنی چاہئے ،پوری دنیا کی پاکستان پر نظریں ہیں کہ پاکستان جنگ بندی کروا سکتا ہے ۔

رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ معرکہ حق میں جس طرح پاکستان کو عزت دی ،جنگ بندی پر بھی پاکستان عزت حاصل کریگا،اس موقع پر ذاتی مفادات ،ذاتی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، منافع خوروں کو وارننگ دیتے ہیں کہ اس موقع پر باز رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات 2026 کا شیڈول جاری