رشتے سے انکار، حملہ آور کی لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کی کوشش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جنونی شخص نے رشتے سے انکار پر 25 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور میں ایک جنونی شخص نے رشتے سے انکار پر 25 سالہ لیڈی ڈاکٹر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار کر شدید زخمی کر لیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت لیڈی ڈاکٹر انیلہ کے نام سے ہوئی ہے جن کی عمر 25 سال تھی۔
ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم شہزاد ڈاکٹر انیلہ سے شادی کرنا چاہتا تھا، تاہم رشتے سے انکار پر اس نے انتہائی قدم اٹھایا۔
ملزم نے ہزارہ موٹر وے پر ڈاکٹر انیلہ کو نشانہ بنایا اور ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔
مزید پڑھیں:گلوکارہ انورال خالد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
ڈاکٹر انیلہ کو قتل کرنے کے بعد ملزم شہزاد نے اسی اسلحے سے خود کو بھی گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ملزم کو حراست میں لیا اور تشویشناک حالت کے پیشِ نظر اسے فوری طور پر ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا اور واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔
مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں ملزم شہزاد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔