دبئی: میزائل کا ملبہ گرنے سے عمارت متاثر

Apr 04, 2026 | 09:34:AM
دبئی: میزائل کا ملبہ گرنے سے عمارت متاثر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دبئی کے علاقے مرینا میں انٹرسیپٹر کا ملبہ گرنے سے عمارت متاثر ہو گئی۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق انٹرسیپشن کے بعد ملبہ عمارت پر گرا، واقعے میں آگ لگنے یا کسی زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔

میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ رسیکیو ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتِ حال سنبھال لی۔

دوسری جانب حکام نے کہا کہ عالمی ٹیکنالوجی فرم کی عمارت پر میزائل کا ملبہ گر گیا ہے۔

حکام نے کہا کہ میزائل کا ملبہ گرنے سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے تاہم صورتِ حال قابو میں ہے۔

مزید پڑھیں:ایران کا زبردست وار، امریکا کو بھاری نقصان، ایک ہی دن میں 3 لڑاکا طیارے، 3 ڈرون تباہ