پی آئی اے کا کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان

Apr 04, 2024 | 17:46:PM
پی آئی اے کا کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(خورشید رحمانی) پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن  (پی آئی اے )نے مسافروں کو عید سے قبل ہی بڑی خوشی دے دی ، انتظامیہ کی جانب سے  کرایوں میں 30 فیصد تک کمی کر  دی گئی  ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے اکنامی کلاس میں 50 ہزارروپے تک کی کمی کردی گئی ہے،قومی ائرلائن نے سعودی عرب کے رہائشی ویزہ اور ورک ویزہ کےحامل افراد کےلیے یکطرفہ کرایوں میں 30 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے،جدہ، ریاض، دمام اور مدینہ جانے والے مسافر 7 اپریل سے 11 اپریل 2024  تک اس رعائیت سےفائدہ اٹھا سکیں گے،عمرہ زائرین کےلیے کرایوں میں 20 فیصد تک کرایوں میں کمی کی گئی ہے،کرایوں میں کمی کا اطلاق 7 اپریل سے 11 اپریل تک رہے گا۔

لاہور سمیت نارتھ ریجن سے جانے والے مسافروں کےلیے اکنامی کلاس کا کرایہ ایک لاکھ  3ہزار 680روپے مختص کیا گیا، کراچی سمیت ساوتھ ریجن سے عمرہ زائرین کا کرایہ 95 ہزار 400 روپے مختص کردیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں :شیر افضل مروت کا چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز،عمران خان بھی حیران رہ گئے