ساہیوال: شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، 40 دکانیں جل کر خاکستر

Apr 04, 2024 | 09:16:AM
ساہیوال: شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی، 40 دکانیں جل کر خاکستر
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب دیسک) ساہیوال میں شارٹ سرکٹ کے باعث 40 دکانیں میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہو گیا۔

 تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ساہیوال کے علاقے کمیر میں دربار محمد پناہ کے قریب پیش آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث ایک دکان میں آگ لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ارد گرد موجود 40 دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔

آگ کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے مزید گاڑیوں کو لایا گیا، ریسکیو عملے نے چند گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، آتشزدگی کے نتیجے میں دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا، دربار محمد پناہ پر عرس کی تقریبات گزشتہ روز ہی ختم ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان سٹاک ایکسچینج کے بورڈ آف کا انتخاب ،8ڈائریکٹرز بلا مقابلہ منتخب