پاکستان کے بعد فلپائن میں بھی زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایشیا میں مسلسل کئی روز سے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا رہے ہیں، پاکستان افغانستان کے بعد اب فلپائن میں بھی 6.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹر کے مطابق مشرقی فلپائن کے ساحل پر شدید زلزلہ محسوس کیا گیا ہے، فلپائنی میٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ نے آفٹر شاکس اور ممکنہ نقصان کی وارننگ بھی جاری کر دی ہےجبکہ سونامی کا بھی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے نے کہا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 9:00 بجے لوزون کے مرکزی جزیرے سے قریب 120 کلومیٹر کے فاصلے پر آیا، سمر جزیرے اور لوزون جزیرے کے علاقے بیکول میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ فلپائن میں بحرالکاہل کے 'رنگ آف فائر' کے ساتھ واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلے کی سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں۔