نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلیے کھلاڑیوں کا اعلان

Apr 04, 2023 | 20:46:PM
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے وائٹ بال اسکواڈز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ بابراعظم ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیوزی لینڈ  کے خلاف ہوم سیریز کے لیے وائٹ بال اسکواڈز کا اعلان  کردیا گیا ہے۔ بابراعظم ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ون ڈے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حارث سہیل، احسان اللہ، امام الحق، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور اسامہ میر کو جگہ ملی ہے، ریزرو کھلاڑیوں میں عباس آفریدی، ابرار احمد اور طیب طاہر کے نام شامل ہیں۔

ٹی ٹوینٹی کے لیے منتخب کیے گئے کھلاڑیوں میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زمان خان شامل ہیں۔