نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا میو ہسپتال کا اچانک دورہ

Apr 04, 2023 | 12:29:PM
نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کا میوہسپتال کا اچانک دورہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے میو ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ساہیوال میں دھکم پیل سے زخمی ہونیوالی بزرگ خاتون کی عیادت کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نےصغراں بی بی کی خیریت دریافت کی اور ان کے بیٹے سے بھی ملاقات کی اور بہترین علاج معالجے کی یقین دہانی کروائی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیرصحت، سیکرٹری اور ہسپتال انتظامیہ علاج معالجے کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ننکانہ صاحب، وزیراعلیٰ کا فری آٹا ڈسٹری بیوشن سنٹرز کا دورہ، انتظامات کو سراہا

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ڈاکٹرز کو زخمی خاتون کےعلاج معالجے کے بارے میں ضروری ہدایات بھی دیں اور کہا کہ علاج معالجے اور صحت بارے ہر روز اپ ڈیٹ رکھا جائے۔