بحیرہ عرب میں زلزلے کے 3 جھٹکے 

Apr 04, 2023 | 09:41:AM
بحیرہ عرب میں زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بحیرہ عرب میں زلزلے کے 3 جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے 3 جھٹکے ڈھائی سے 3 بجے کے دوران محسوس کیے گئے، پہلا زلزلے کا جھٹکا 2بج کر 34 منٹ پر محسوس کیا گیا، پہلے زلزلے کی  شدت 5.1 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی۔

مزید پڑھیں: ننھی چڑیا کا عمرہ ادا کرتےشخص کے سر پر بیٹھے خانہ کعبہ کا طواف کرتے ویڈیو وائرل

امریکی جیو لوجیکل سروے  کے مطابق زلزلے کا دوسرا جھٹکا 2 بج کر 44 منٹ پر آیا، دوسرے زلزلے کی شدت 5.5 اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا تیسرا جھٹکا 3 بجے آیا،  تیسرے زلزلے کی شدت 5.3 اور گہرائی 60 کلومیٹر تھی۔