بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کار حادثے میں زخمی

Apr 04, 2022 | 01:36:AM
بھارتی اداکارہ، ملائکہ اوڑا، کار حادثے میں زخمی،
کیپشن: ملائکہ اوڑا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑا کی کار حادثے کا شکار ہو گئی جس میں وہ خود بھی زخمی ہو گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ملائکہ اروڑا ایک فیشن ایونٹ میں شرکت کے بعد پونے سے ممبئی واپس آرہی تھیں جب ان کی کار خطرناک حادثے کا شکار ہوگئی۔
 ملائکہ اروڑا کی بہن اداکارہ امریتا اروڑا نے ایکسیڈنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے میڈیا کو ان کی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ملائکہ کی حالت اب پہلے سے کافی بہتر ہے تاہم انہیں کچھ وقت کیلئے ڈاکٹرز کی زیر نگرانی ہی رکھا جائے گا۔
بھارتی پولیس کے مطابق حادثہ ممبئی، پونے ایکسپریس وے پر 38 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ جائے حادثہ پر تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں اور تینوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو پرفروغ نسیم کا موقف بھی سامنے آگیا