آج موسم کیسا رہے گا ؟

Apr 04, 2021 | 10:36:AM
آج موسم کیسا رہے گا ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد میں موسم  جزوی ابر آلود  رہنے  کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے 24گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت میں  ہلکی بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے اضلاع میں آج موسم  گرم رہے گا۔کشمیر اور گلگت بلتستان ، خیبرپختونخوا  اور سندھ  کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں  سخت گرمی پڑے گی۔