سوشل میڈیا انفلوانسر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت 

Sep 03, 2025 | 22:11:PM
سوشل میڈیا انفلوانسر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ٹک ٹاکرثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ حفیظ احمد نے کیس کا چالان سیشن جج کو بھیج دیا،کیس پر ابتدائی سماعت کل سیشن جج ناصر جاوید رانا کریں گے اور ٹرائل کورٹ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے،سیشن جج ناصر جاوید رانا مقدمے کا خود بھی ٹرائل کر سکتے ہیں۔

عدالت کی جانب سے کیس کے فریقین کو کل عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں؛ لاہور: گاڑیوں کی غیر قانونی نیلامی، خاتون ڈپٹی کلیکٹر کسٹم سمیت 2 ملازمین گرفتار