پاکستانی ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کی ملاقات

Sep 03, 2025 | 21:23:PM
پاکستانی ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل کی ملاقات
سورس: ISPR
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان ائیر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو سے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کمال قادی اوغلو کی ملاقات، ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیاء کمال قادی اوغلو کی ائیرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد آمد کے موقع پر پاک ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک کمانڈر کو چاق و چوبند پی اے ایف دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، ملاقات میں خطے کی سلامتی، دفاعی تعاون اور جدید جنگی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک ائیر چیف نے پاک ترک برادرانہ تعلقات کو تاریخی اور تزویراتی ہم آہنگی کا مظہر قرار دیا، ترک کیڈٹس کی پی اے ایف اکیڈمی میں شمولیت کو تعلقات میں سنگ میل قرار دیا گیا۔

دونوں فضائیہ سربراہان نے مشترکہ تربیت، فضائی مشقوں اور ملٹی ڈومین آپریشنز میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، ترک کمانڈر نے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں پی اے ایف کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور مقامی ٹیکنالوجی کی ترقی کو بھی سراہا گیا، دونوں فضائی افواج نے تجربات کے تبادلے اور آپریشنل مہارت پر مبنی مربوط تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :شہباز شریف سیلابی صورتحال پر فکرمند،چیئرمین این ڈی ایم اے کو چین سے فون کرکے بریفنگ لی