کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا:عظمیٰ بخاری

Sep 03, 2025 | 15:26:PM
 کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا:عظمیٰ بخاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کسی نجی تنظیم یا عام افراد کو سیلاب متاثرین میں کھانا تقسیم کرنے سے نہیں روکا۔

اپنے  بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے صرف اتنا کہا ہے کھانا تقسیم کرنے سے پہلے ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی سے کھانا چیک کروا لیا جائے، بعض جگہوں پر پرائیویٹ افراد کی جانب سے غیر معیاری کھانا تقسیم کرنے کی شکایت آئی۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اس حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے،سیلاب متاثرین کی صحت کا خیال رکھتے ہوئے یہ ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے، اس حوالے سے یہ ان کی صحت کے تحفظ کیلئے کیا جا رہا ہے، اس کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے طور پہ استعمال نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا کراچی اور حیدرآباد کے درمیان نیا موٹروے بنانے کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز ہر جگہ اس لئے خود جا رہی ہیں کہ انتظامیہ کو بھی پتہ ہو ہمیں کوئی دیکھنے پوچھنے والا ہے، عوام کو معلوم ہے ان کی وزیراعلیٰ ہر حال میں ہر جگہ ان کے ساتھ کھڑی ہے۔