ضمنی انتخابات: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز 

Sep 03, 2025 | 10:58:AM
 ضمنی انتخابات: کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبد الرحمن)فیصل آباد میں ضمنی انتخابات کے لئے آج تین ستمبر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آخری روز ہے ۔
 الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کے بعد اپیلیں سننے کے لیے ایپلٹ ٹربیونل تشکیل دے دیا.

یہ بھی پڑھیں:جوا ایپ کیس میں گرفتاریوٹیوبرڈکی بھائی کادو روزہ ریمانڈ

 جسٹس  احمد ندیم ارشد پی پی 98 ،این اے 96 اور این اے 104 کی اپیلیں سنیں گے۔

آج تین ستمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی، آٹھ ستمبر تک کاغذات نامزدگی پر اعتراض ہوں گے ،ایپلٹ ٹربیونل بارہ ستمبر تک اپیلوں پر فیصلے دیں گے، تیرہ ستمبر کو امیدواروں کی لسٹ آویزاں ہوںگی، پندرہ ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے،سولہ ستمبر کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کرکے حتمی فہرست جاری کردی جائے گی جبکہ پانچ اکتوبر کو پولنگ ہوگی۔