امریکی صدر کا چین پر روس اور شمالی کوریا سے مل کر سازش کا الزام
بھارت کےساتھ بہت کاروبارکیالیکن اس نے بہت زیادہ ٹیرف لگایا، موٹرسائیکل پلانٹ پر200فیصدٹیرف وصول کرتارہا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )امریکی صدرٹرمپ نے یوایس اسپیس کمانڈہیڈکوارٹرزکی منتقلی کااعلان کردیا ۔
وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہاچین اورروس کواسپیس کے میدان میں آگے نہیں جانے دیں گے،بھارت کےساتھ بہت کاروبارکیالیکن اس نے بہت زیادہ ٹیرف لگایا، بھارت موٹرسائیکل پلانٹ پر200فیصدٹیرف وصول کرتارہا۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی حکومت نے ویزوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روسی صدر اور شمالی کوریا کے رہنما کو پریڈ کا مہمان خصوصی بنانے پر ردعمل بھی سامنے آیا ہے،سوشل میڈیا پر پیغام میں طنزکرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےکہا آپ سب مل کر امریکا کے خلاف سازش کرتے ہیں،پیوٹن اورکم جونگ ان کو میری طرف سے گرمجوش نیک خواہشات پہنچادینا۔
مزید کہا صدر شی تسلیم کریں کہ امریکا نے ایک بہت ہی غیر دوستانہ غیر ملکی حملہ آور کو شکست دینے میں مدد کی تھی۔