سری لنکا میں  بارش، ایشیا کپ کے اہم میچ کولمبو سے منتقل کرنے پر غور  

Sep 03, 2023 | 21:30:PM
سری لنکا میں  بارش، ایشیا کپ کے اہم میچ کولمبو سے منتقل کرنے پر غور  
کیپشن: سری لنکا میں میچ کے دوران بارش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بارشوں کے باعث ایشیا کپ  کے میچ شدید متاثر ہونے کے خدشہ کے پیش نظر  بعض اہم میچوں کے وینیو تبدیل کرنے پر غور  کیا جا رہا ہے۔ 

ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ نظام کے تحت پاکستان اور سری لنکا میں جاری ہے، گزشتہ روز  ٹورنامنٹ کا اہم ترین لیگ میچ پاکستان اور  بھارت کے درمیان پالی کیلے کے کینڈی سٹیڈیم میں کھیلا گیا لیکن  میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوا تھا جس کے بعد ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کولمبو کا وینیو تبدیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ 

 سری لنکا ان دنوں مون سون بارشوں کی زد میں ہے اور دارالحکومت کولمبو میں گزشتہ 5 دنوں سے بارشیں ہو رہی ہیں،  یہیں پر ایشیا کپ سپر 4 مرحلے کے تمام میچز اور فائنل کھیلا جانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کے مداحوں کیلئے بری خبر،نامورپاکستانی فاسٹ بولرکا ریٹائرمنٹ کا اعلان

سپر 4 مرحلے کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا، بارش کے باعث گزشتہ روز  پالی کیلے میں ہونے والا پاک بھارت میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہونے کے بعد سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ پر شدید تنقید کی جارہی ہے کہ ان کی ضد کی وجہ سے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان یا یو اے ای میں نہ ہوسکا اور شائقین اہم ترین میچ کے ادھورا رہ جانے سے شدید جذباتی دھچکے کا شکار ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اپنی موت کی پیش گوئی کرنیوالی نرس چل بسی، سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا وصیت تحریر کی تھی؟خبر نے ہلاکر رکھ دیا