بلوچستان میں شدید بارشوں کی پیشگوئی،ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ

Apr 13, 2024 | 21:38:PM
بلوچستان میں شدید بارشوں کی پیشگوئی،ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین ) بلوچستان میں بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا، محکمہ موسمیات نے کل بھی صوبے بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے ۔

 تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 27 اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت ،چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات ، خضدار،  مسلم باغ  ہرنائی ،نصیر آباد، جعفرآباد،  چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں بارشوں کی نوید سنائی گئی ہے۔

بعض اضلاع میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ  وقفے   وقفے سے بارشوں کی نوید سنائی گئی ہے جبکہ بعض اضلاع میں مسلسل اور مسلادھاربارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، چند مقامات پر  موسلادھار بارش کیساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ، محکمہ موسمیات نے مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ بھی ظاہر کیا ہے ،آج شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش ہوئی،کوئٹہ میں 06 ، ژوب میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: