بھارت کے خلاف غیر معمولی بولنگ ،نسیم شاہ نے حکمت عملی بتادی

Sep 03, 2023 | 13:24:PM
ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف غیر معمولی بولنگ کرنے والے نسیم شاہ نے پاک بھارت میچ میں اپنائی جانے والی حکمت عملی بتا دی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف غیر معمولی بولنگ کرنے والے نسیم شاہ نے پاک بھارت میچ میں اپنائی جانے والی حکمت عملی بتا دی۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نسیم شاہ کی ایک ویڈیو ایکس پر جاری کی گئی جس میں فاسٹ بولر نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، اس سے قبل بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ میں تھوڑا صبر کے ساتھ بولنگ کرنا پڑتی ہے، شروع میں بال سیم اور سوئنگ ہو رہا تھا، میری کوشش یہی تھی کہ اچھی جگہ پر بولنگ کروں اور میں نے یہی پلان کیا تھا کہ رنز بنانے نہ دوں۔

نسیم شاہ نے ساتھی بولرز شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بھی تعریف کی اور کہا کہ شاہین آفریدی نے آغاز میں غیر معمولی بولنگ کی اور حارث رؤف کی بھی بولنگ اچھی تھی اسی لیے کریڈٹ سب کو جاتا ہے۔

یہ بھی پرھیں:زمبابوے کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک انتقال کر گئے

انہوں نے کہا کہ لاہور میں میں نے بہت کرکٹ کھیلی ہے، جہاں آپ نے بچپن میں کرکٹ کھیلی ہو وہاں کھیل کر اچھا احساس ہوتا ہے، لاہور میں کرکٹ کھیل کر انجوائے کریں گے اور میچ جیتیں گے۔

واضح رہے ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستان کو 267 رنز کا ہدف ملا تھا تاہم بارش کے باعث پاکستان کی اننگز شروع ہی نہ ہوسکی اور میچ ختم کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا ہے۔