ملا  برادر متوقع سربراہ۔۔حکومت کا اعلان کل تک موخر

Sep 03, 2021 | 15:08:PM
ملا  برادر متوقع سربراہ۔۔حکومت کا اعلان کل تک موخر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان طالبان کے مطابق افغانستان کی نئی انتظامیہ کا اعلان ہفتے تک مؤخر کر دیا گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز ن کے مطابق  ’کم سے کم تین مختلف ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ  طالبان کے بانی ملا عمر کے صاحبزادے ملا محمد یعقوب اور شیر محمد عباس ستانکزئی کو بھی نئی حکومت میں اہم عہدے دیئے جائیں گے۔ طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملا برادر نئی افغان حکومت کی قیادت کریں گے۔

طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ آج نماز جمعہ کے بعد حکومت کا اعلان متوقع تھا تاہم کچھ ناگزیر وجوہات کی بنا پر اب یہ اعلان چار ستمبر سےقبل نہیں ہوسکے گا۔  غیر ملکی میڈیا کےمطابق  طالبان کو عالمی برادری کی جانب سے شدید دباؤ کا سامنا ہے کہ ایسی حکومت تشکیل کی جائے جس میں نہ صرف تمام دھڑوں کی نمائندگی ہو بلکہ جو انسانی اور بالخصوص خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ ماہرین کے مطابق طالبان قیادت کے لئے دو دہائیوں تک جاری جنگ کے بعد اِس شورش زدہ ملک کی معاشی صورتحال اور انتظامی معاملات کو سنبھالنا وسیع تر چیلنج ہوگا۔

طالبان عہدے دار کا یہ بھی کہنا ہے کہ دارالحکومت کابل میں افغانستان کی نئی حکومت کے اعلان سے متعلق تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان رہنما ملا ہیبت اللّٰہ اخوند زادہ مذہبی معاملات اور گورننس پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔

 یہ بھی پڑھیں:کورونا کے وار تیز۔۔ پنجاب میں ایک مرتبہ پھر سکول بند کرنے کا فیصلہ