ہم طالبان حکومت تسلیم نہیں کرینگے، برطانوی وزیر خارجہ

Sep 03, 2021 | 10:43:AM
 ہم طالبان حکومت تسلیم نہیں کرینگے، برطانوی وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ کے سیکرٹری خارجہ ڈومینک راب نےواضح الفاظ میں بتا دیا کہ طالبان کی حکومت کو  برطانیہ تسلیم نہیں کرے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کو اب اس نئی حقیقت سے ہم آہنگ ہونا ہو گا۔ طالبان پر ’معتدل اثرورسوخ ڈالنے کے لیے‘ ایک گروپ بنانے کی ضرورت ہے۔

ڈومنیک راب نے کہا کہ بہت سے ممالک ایسے ہیں جو افغانستان کی صورتحال سے براہ راست متاثر ہوئے ہیں جب کہ بہت سے ملک ایسے بھی ہیں جو انسانی خطرے اور حالت زار سے متاثر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:    افغانستان:اہم اجلاس طلب۔۔۔۔آج حکومت سازی کا کا امکان