اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے، مولانا امجد خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسرائیل عالمی دہشت گرد ہے، حکومت پاکستان صمود فلوٹیلا ممبران کی گرفتاری پر احتجاج کرے، ٹرمپ کا امن معاہدہ امت مسلمہ اور اہل غزہ سے دھوکہ کے مترادف ہے، نیتن یاہو جنگی مجرم ہے حکومت پاکستان عالمی عدالت انصاف میں کیس دائر کرے، انسانی ہمدردی کے لیے جانے والے قافلہ پر حملہ سے اسرائیل کا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے عیاں ہوا ہے، سینیٹر مشتاق ودیگر پاکستانیوں کی گرفتاری پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نوٹس لے، پاکستانی حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے سے باز رہے، اگر حکمرانوں نے ایسا کیا تو ان کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، اسرائیل عالمی دہشت گرد ریاست ہے اس کے سربراہ نیتن یاہو کو عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق سزائے موت دی جائے۔
ان خیالات کا جمعہ کے روزملک بھر میں علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اپیل پر گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا، لاہور میں مظاہرے کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری مولانا محمد امجد خان، صوبائی سیکرٹری جنرل حافظ نصیر احمد احرار، صوبائی ترجمان حافظ غضنفر عزیز، ضلعی سیکرٹری جنرل حافظ عبد الرحمن ودیگر نے کی، ڈیرہ غازیخان میں مولانا جمال عبدالناصر، عبدالعزیز بلوچ، بہاولنگر میں حافظ عمران شریف قاری نور رحیمی، گوجرانوالہ میں حافظ احمد اللہ گورمانی، قاضی مراد اللہ، بابر رضوان باجوہ، رحیم یارخان میں صوبائی ناظم مولانا عامر فاروق عباسی، بھکر میں صوبائی امیر مولانا محمد صفی اللہ، مولانا عبدالقادر جنید، سیالکوٹ میں سینئر نائب امیر پروفیسر حافظ طیب اعوان، قاری عبدالباسط، اٹک میں ضلعی امیر قاری محمد ابراہیم، ضلعی ناظم عمومی مفتی عبداللہ، ضلع کوٹ ادو میں تحصیل سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور، ضلعی ترجمان مفتی امیر حمزہ، نارووال میں حافظ فیصل شیخ، جہلم میں حافظ زبیر ربانی، فیصل آباد میں میاں محمد عرفان کی قیادت میں مظاہرے کئے گئے، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، ضلع شیخوپورہ تحصیل فیروزوالا ودیگر مقامات پر عظیم الشان مظاہرے کئے گئے۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم فلسطین اور غزہ جانے کے لئے بھی تیار ہیں، حکمران امریکا کے ساتھ کھڑے ہو کر قوم کی امنگوں کے خلاف کوئی معاہدہ نہ کریں ورنہ ان کے اقتدار کا جنازہ نکال دیں گے۔ ہم گلوبل صمود فلوٹیلا کے شرکاء کو مسئلہ فلسطین عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔