پریس کلب پر حملہ، اسلام آباد پولیس کے 11 اہلکاروں کی نشاندہی،سخت کاروائی کرنے کا عندیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس)نیشنل پریس کلب میں اسلام آباد پولیس کے حملہ کےبعد انکوائری شروع کر دی گئی ہے،وفاقی پولیس کی جانب سے معاملے کی اعلی سطح پر انکوائری جاری ہے۔ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ہارون جوئیہ انکوائری ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ہارون جوئیہ کی سربراہی میں بننے والی انکوائری ٹیم کی جانب سے ابتدائی طور پر 11 اہلکاروں کی نشاندہی کر دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے متعدد اہلکاروں کا تعلق ڈولفن فورس سے ہے۔واقعہ کے دوران پریس کلب کے باہر تعینات تین ایس ایچ اوز کا بھی ڈیوٹی سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی پولیس کی جانب سے ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار کی بیٹی کو گندہ میسج کس نے اور کیوں بھیجا ، اداکار کا سنسی خیز انکشاف