مالی فراڈ میں ملوث ملزم 7 سال بعد عمان سے گرفتار

Oct 03, 2025 | 20:52:PM
مالی فراڈ میں ملوث ملزم 7 سال بعد عمان سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کاروائی ،7 سال سے مالی فراڈ کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم عمان سے گرفتار  کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کےمطابق ایف آئی اے این سی بی انٹرپول ملزم بشارت علی کو عمان سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔گرفتار ملزم گزشتہ 7 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا،ملزم سال 2018 میں مالی فراڈ کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا،ملزم کے خلاف تھانہ کوتوالی جھنگ میں مقدمہ درج تھا،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا،ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول عمان کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار کی بیٹی کو گندہ میسج کس نے اور کیوں بھیجا ، اداکار کا سنسی خیز انکشاف