چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا بڑا فیصلہ،ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچز کھیلنے کی اجازت

Oct 03, 2025 | 19:25:PM
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا بڑا فیصلہ،ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچز کھیلنے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نےایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئےٹیسٹ سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک میچز کھیلنے کی اجازت دیدی۔
ذرائع  کے مطابق پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے کیمپ میں شامل 4 کھلاڑی کیمپ چھوڑ کر ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے، کیمپ میں شریک محمد رضوان ، حسن علی، سلمان علی اغا اور ساجد خان کیمپ سے ریلیز کر دیئے گئے ۔
چاروں کھلاڑی ساؤتھ افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلیں گے، محمد رضوان اور ساجد خان قائد اعظم ٹرافی میں پشاور کی نمائندگی کریں گے، حسن علی سیالکوٹ اور سلمان آغا لاہور وائٹس کی نمائندگی کریں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چاروں کھلاڑی ساؤتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عجیب و غریب ائیرپورٹ،سب کچھ موجود لیکن آج تک کوئی طیارہ مسافر کو لیکر نہیں اڑا