آسان اقساط پر موٹرسائیکل کے مالک بنیں:معروف کمپنی کی بڑی پیشکش

Oct 03, 2025 | 12:00:PM
آسان اقساط پر موٹرسائیکل کے مالک بنیں:معروف کمپنی کی بڑی پیشکش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سوزوکی پاکستان نے اپنے مقبول موٹر سائیکل ماڈل GD 110S کے لیے نیا فنانسنگ پلان متعارف کرایا ہے، جس کے تحت خریدار اب یہ بائیک 24 ماہ کی آسان اقساط میں بغیر کسی سود  حاصل کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق کمپنی کی طرف سے یہ اعلان کیا گیا کہ خریدار کو سب سے پہلے 25 فیصد انڈوانس رقم ادا کرنا ہوگی، جس کے بعد باقی رقم اقساط میں ادا کی جا سکتی ہے۔

بائیک کی موجودہ ریٹیل قیمت: 3,69,900 روپے ہے، جس کے لئے ایڈوانس 25 فیصد  92,475 روپے بنتی ہے، خریدار کو پہلی 23 اقساط ماہانہ 11,600 روپے دنیا ہوں گی اور آخری قسط  10,625 روپے ادا کرنا ہوگی۔ 

اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے ایک متبادل پلان بھی متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت خریدار 50 فیصد ایڈوانس دے کر باقی رقم 18 ماہانہ اقساط میں ادا کر سکتا ہے، اس سکیم کے تحت ماہانہ قسط  10,300 روپے اور آخری قسط  9,850 روپے بنتی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:’’پھر نہ کہنا خبر نہیں ہوئی‘‘ATM سے پیسے نکلوانے والوں کیلئے اہم خبر

کمپنی کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکلوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یہ بغیر سود کا پلان عوام پر بوجھ کم کرنے اور زیادہ سے زیادہ خریداروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔

دلچسپی رکھنے والے افراد سوزوکی پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ یا قریبی ڈیلرشپ سے اس اسکیم کے تحت بکنگ کروا سکتے ہیں۔

سوزوکی جی ڈی 110 ایس کی خصوصیات

موٹرسائیکل میں انجن 113 سی سی، 4 اسٹروک، ایئر کولڈ، SOHC، ٹرانسمیشن، 4 اسپیڈ اور  9 لیٹر پیٹرول آسکتا ہے، 
گراؤنڈ کلیئرنس: 140 ملی میٹر، وزن (ڈرائی): 108 کلوگرام جبکہ سائز 1,900 ملی میٹر (لمبائی)، 750 ملی میٹر (چوڑائی)  1,050 ملی میٹر (اونچائی) اور  وہیل بیس: 1,215 ملی میٹر رکھی گئی ہے۔