لندن سے چوری گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا معاملہ، پاکستان نے انٹرپول سے ٹریکر لاگ طلب کرلیا

Oct 03, 2025 | 10:23:AM
لندن سے چوری گاڑی کی کراچی میں موجودگی کا معاملہ، پاکستان نے انٹرپول سے ٹریکر لاگ طلب کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ویب ڈیسک )لندن سے چوری شدہ گاڑی کی کراچی میں موجودگی کی اطلاع دینے پر پاکستانی پولیس نے انٹرپول سے کار کی موومنٹ کا ٹریکرز لاگ مانگ لیا۔

پاکستانی پولیس کو فراہم کی گئی اب تک کی تفصیل کے مطابق کراچی میں یہ بیش قیمت گاڑی کورنگی، صدر اور اعظم بستی میں ٹریس کی گئی۔

تاہم کراچی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ صرف ٹریکر کی ایک لوکیشن پر گاڑی کی تلاش مشکل ہے، اس لیے مکمل ٹریکنگ لاگ طلب کیا ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:ٹیسلا ٹرک کی خامی نے نوجوان لڑکی کی جان لے لی،مقدمہ درج

برطانوی پولیس کے مطابق سیاہ رنگ کی رینج روور 22 نومبر 2022 کو نارتھ یارک شائر کے علاقے ہیروگیٹ سے چوری ہوئی تھی۔

چند روز قبل ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ نے بتایا تھا کہ گاڑی کی برآمدگی کے لیے انٹرپول نے سندھ پولیس کو خط لکھا ہے، انٹرپول کے خط پر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جلد ہی گاڑی بھی برآمدکرلی جائےگی۔