سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ،عالمی قرض دہندگان سے رابطے کا فیصلہ

Oct 03, 2025 | 09:24:AM
سیلاب سے نقصانات کا تخمینہ،عالمی قرض دہندگان سے رابطے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک )پاکستان نے باضابطہ طور پر بین الاقوامی قرض دہندگان عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) سے رابطہ کیا ہے تاکہ 2025کے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا درست تخمینہ لگانے کے لیے "بعد از آفات ضروریات کا جائزہ" (Post-Disaster Needs Assessment - PDNA) کرایا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ خزانہ حکومت پاکستان نے ان بین الاقوامی اداروں کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے جس میں 2025 کے سیلاب سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کا جامع تخمینہ لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بگ بیش لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں پرپابندی، کرکٹ آسٹریلیا کا ردعمل سامنے آگیا

اگرچہ حکومت نے نقصانات کا ایک ابتدائی تخمینہ تیار کیا تھا، جو وزیرِاعظم سیکرٹریٹ اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے ساتھ شیئر بھی کیا گیا، لیکن اس یکطرفہ تخمینے پر تنقید کی گئی کیونکہ اس میں بعض غلطیاں موجود تھیں۔

مثال کے طور پر، 2025 کے تازہ ترین سیلابوں نے بلوچستان میں کوئی نقصان نہیں پہنچایا، لیکن ابتدائی رپورٹ میں بلوچستان میں نقصانات دکھائے گئے تھے۔