حکومت نے چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وزارت قومی غذائی تحفظ نے چینی کی مزید درآمد روکنےکا فیصلہ کرلیا۔
سرکاری حکام کا کہنا ہے فیصلہ ملک میں چینی کے ذخائر کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے،ملک میں شوگر کے وافر ذخائر دستیاب ہیں اس لئے مزید درآمد کی ضرورت نہیں، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی سی پی کے ذریعے مزید چینی درآمد نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ فارمولے میں فلسطین کی آزادی کا کہیں ذکر نہیں ہے؛ سلیم بخاری
وفاقی حکومت کی چینی درآمد 3 لاکھ میٹرک ٹن کے موجودہ معاہدوں تک محدود رہےگی، جس کے آرڈرز پہلے ہی دیئےجا چکے ہیں،اس حوالے سے ٹی سی پی کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔