چاہتا ہوں ورلڈکپ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہو: وریندر سہواگ

Oct 03, 2023 | 17:45:PM
چاہتا ہوں ورلڈکپ میں پاکستان کو افغانستان کے ہاتھوں شکست ہو: وریندر سہواگ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق بھارتی اوپنر بلے باز وریندر سہواگ نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چاہتا ہوں ورلڈکپ میں افغانستان پاکستان کو شکست دے ۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق بھارتی اوپنر بیٹسمین وریندر سہواگ نے ورلڈکپ میں بڑے اپ سیٹ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وریندر سہواگ نے ورلڈکپ 2023 کے دوران پاکستان کو افغانستان سے شکست کھاتا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: انجرڈ فاسٹ بولر فٹ، بھارت میں ٹیم کو جوائن کر لیا

سہواگ پاکستان ٹیم سمیت ورلڈکپ کی بڑی ٹیموں کے میچز میں تو اپ سیٹ دیکھنے کے خواہشمند نظر آئے لیکن بھارت کو اس فہرست سے دور رکھتے رہے۔