فلم ’جاوید اقبال‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

Oct 03, 2022 | 12:40:PM
فائل فوٹو
کیپشن: فلم ’جاوید اقبال‘ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی فلم ’جاوید اقبال‘ کو امریکا میں منعقدہ ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے لئے منتخب کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ملکی سطح پر سینسر اور بین الاقوامی سطح پر پزیرائی حاصل کرنے والی فلم’جاوید اقبال، دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘ یوکے فلم فیسٹیول کے بعد اب ڈی سی فلم فیسٹیول میں بھی پریمیئر میں پیش کی جائے گی۔

ڈائریکٹر ابوعلیحہ نے ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جاوید اقبال نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور واشنگٹن میں ہونے والے ڈی سی ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول کے لئے منتخب ہوگئی۔

11 واں فلم فیسٹیول یکم نومبر سے واشنگٹن ڈی سی میں شروع ہوگا جو کہ 8 نومبر تک جاری رہے گا۔

خیال رہے کہ قاتل جاوید اقبال نے 1998 اور 1999 میں تقریباً 100 بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرکے ناصرف قتل کیا بلکہ اس نے اپنے خلاف ثبوتوں کو مٹانے کے لیے ان بچوں کی لاشیں تیزاب میں ڈال کر تلف کردی تھیں۔