کراچی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 241 کیسز رپورٹ

Oct 03, 2022 | 10:55:AM
کراچی میں ڈینگی کے وار جاری، مزید 241 کیسز رپورٹ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 341 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق 341 میں سے 241 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں کورونا کے 50 نئے کیسز رپورٹ

دوسری جانب خیبرپختونخواء میں ڈینگی کے287 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں پشاور میں سب سے زیادہ 194 مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

پنجاب میں ڈینگی سے مزید 276 افراد بیمار پڑ گئے جن میں سے 119 مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے۔