نامور بھارتی اداکار کے والدانتقال کرگئے

Oct 03, 2021 | 18:17:PM
والد رادھا کنت باجپائی، دہلی، انتقال
کیپشن: بھارتی اداکار منوج باجپائی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارت کے نامور اداکار منوج باجپائی کے والد رادھاکنت باجپائی دہلی میں انتقال کرگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے والد چند ہفتوں سے کافی بیمار تھے جبکہ منوج باجپائی ان دنوں بھارتی ریاست کیرالہ میں فلم کی عکسبندی میں مصروف تھے جو والد کے انتقال کی خبر سن کر فوراً نئی دہلی آگئے۔رادھاکنت باجپائی کی عمر 83 برس تھی تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ کونسی بیماری میں مبتلا تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ و ماڈل فضا علی کی نئی لک کے سوشل میڈیا پر پرچے
یاد رہے کہ اداکار کے والد کو گزشتہ ماہ طبیعت خراب ہونے کے سبب نئی دہلی کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ طبیعت خراب ہونے کا سن کر منوج باجپائی کیرالہ سے نئی دہلی پہنچے تھے تاہم والد کے بہتر ہونے کے بعد اداکار شوٹنگ کیلئے دوبارہ کیرالہ چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ کا بیٹا منشیات پارٹی میںVIPگیسٹ، پکڑے جانے پر جرم کا اقرار