وزیر مملکت وجیہہ قمر کی یونیسکو کے نئے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی سے ملاقات
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بلال خان نیازی)وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے یونیسکو کے نئے ڈائریکٹر جنرل خالد العنانی سے ملاقات کی ہے،ملاقات سمرقند میں یونیسکو کی 43ویں جنرل کانفرنس کے موقع پر ہوئی، وجیہہ قمر نے خالد العنانی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات اور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، اس موقع پر وجیہ قمر نے کہا کہ پاکستان تعلیم، ثقافت اور سائنس کے شعبوں میں یونیسکو کے ساتھ قریبی تعاون چاہتا ہے، خالد العنانی نے یونیسکو پروگرامز میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور یونیسکو کے درمیان تعلیمی و ثقافتی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا، ملاقات میں پائیدار ترقی کے اہداف کے تحت مشترکہ اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں :طالبان رجیم کو واضح کردیا دہشت گردی کو ختم کریں، کیسے؟