پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کا آغاز،44 ممالک کے وفودشریک

Nov 03, 2025 | 22:10:PM
پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس کا آغاز،44 ممالک کے وفودشریک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی ایم ای سی) 2025 کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی جس میں44 ممالک کے وفود اور 178 بین الاقوامی و ملکی نمائش کنندگان شریک ہیں۔

 افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سپورٹ صالح الجاسر اعزازی مہمان تھے،وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات، احسن اقبال نےتقریب میں بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔

 تقریب میں آمد پر نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اعزازی مہمان اور مہمانِ خصوصی کا استقبال کیا۔

مہمان خصوصی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی بحری وسائل کے حوالے سے آگاہی کے لیےپاک بحریہ کی جانب سےاس میری ٹائم ایکسپو کا انعقاد قابل تحسین ہے،مہمانِ خصوصی نے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی اور ایکسپو کے مختلف  سٹالز کا دورہ کیا۔ 

خیال رہے کہ پاک بحریہ اور وزارتِ بحری امور کی سرپرستی میں یہ چار روزہ ایونٹ 6 نومبر تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  آصف زرداری شطرنج کے بڑے کھلاڑی ہیں:فیصل واوڈا