ڈکی بھائی جوا ایپ کیس؛عدالت کا فریقین سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کے جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں ڈکی بھائی کی جوا ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا اور مزید کارروائی ملتوی کردی۔
درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ عمران چدھڑ عدالت میں پیش ہوئے، سعد الرحمٰن نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بیرونِ ملک جاتے وقت ایئرپورٹ سے گرفتار کیا حالانکہ انہیں کسی قسم کا نوٹس یا طلبی موصول نہیں ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:مغربی ہواؤں کانیاسلسلہ داخل،کل سے بارشیں ہی بارشیں
درخواست میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
سعد الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ انہیں گرفتاری کے بعد دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا، عدالت نے تمام فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔