بنوں:ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ،5 پولیس اہلکارزخمی 

Nov 03, 2025 | 13:07:PM
بنوں:ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر حملہ،5 پولیس اہلکارزخمی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عبدالقیوم وزیر )بنوں میں ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔
فائرنگ کاواقعہ بنوں میں تھانہ کینٹ کی حدود میں  پیش آیاجہاں دہشت گردوں نے ڈی پی او شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ کردی،دہشت گردوں کی فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے لیکن ڈی پی او وقار حملے میں محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی

زخمی اہلکاروں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے،پولیس کی بھاری نفری  علاقہ ممش خیل میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔
واقعہ کے بعدریجنل پولیس آفیسر سجاد خان زخمی اہلکاروں کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔