’’فوٹو فنش‘‘ کینیا کا اتھلیٹ 1 سیکنڈ کے فرق سے نیو یارک میراتھون کا فاتح
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نیویارک میراتھون کے سنسنی خیز مقابلے میں کنییا سے تعلق رکھنے والے 2 رنرز کا ’فوٹو فنش‘ ہوا اور کپرٹو نے یہ مقابلہ ایک سیکنڈ کے فرق سے جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق کینیا سے تعلق رکھنے والے کپروٹو نے فائنل لائن 2 گھنٹے 8 منٹ اور 9 سیکنڈ میں عبور کی جب کہ الیگزینڈر موٹیسو ایک سیکنڈ سے بھی کم وقت کے ساتھ رنر اپ رہے۔
اس کے علاوہ کینیا کی ہیلن اوبیری نے خواتین کی دوڑ ریکارڈ 2 گھنٹے 19 منٹ اور 51 سیکنڈ میں جیت لی۔
میراتھون میں 50 ہزار سے زائد رنرز نے 42 کلومیٹر طویل ریس میں حصہ لیا ۔
ریس میں 20سے زیادہ پاکستانی رنرز کی بھی شرکت کی جب کہ سارہ طہور 3 گھنٹے 34 منٹ میں ریس مکمل کر کے سکس اسٹار فنشر بن گئی۔